میں جنت میں چاندی کا محل دیکھ کر دنگ رہ گیا...
وہ ایک خوب صورت باغ میں تعمیر کیا گیا تھا....
میں ایدھی صاحب کا انٹرویو کرنے وہاں پوھنچا تھا....
محل کے باہر چاندی کی بگھیاں کھڑی تھیں....
محل کا دروازہ اور دیواریں بھی چاندی کی بنی ہوئی تھیں....
محل میں داخل ہوا تو ایدھی صاحب دیکھائ دیے...
وہ بڑے سے جھولے میں بیٹھے تھے....
میں نے تعجب کیا ،
"ایدھی صاحب! محل میں سب اشیا چاندی کی ہیں ،
پھر یہ جھولا سونے کا کیوں ؟"
ایدھی صاحب نے کہا،
یہ مجھے ایدھی سینٹر کے باہر جھولا رکھنے کا انعام ملا ہے...
No comments:
Post a Comment