Search This Blog

Sunday, 4 June 2017

افطار ٹائم


آج افطار  کریں  مزیدار  ریسپیکےسات۔۔۔۔

دہی کڑہی۔۔


:اجزاء 
دہی سات سو پچاس گرام
چینی ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چنے کا آٹا دو کھانے کے چمچ
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿باریک کٹا ہوا
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
رائی دانہ ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
(ہری مرچ تین عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
کڑی پتے چھ سے آٹھ عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ

:بنانے کا طریقہ

ایک بلینڈر میں دہی، چینی، ادرک لہسن کا پیسٹ، چنے کا آٹا، ہرا دھنیا، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے رائی دانہ، زیرہ، ہری مرچ اور کڑی پتے ڈال کر فرائی کرلیں۔
پھر دہی کا مکسچر ڈال کر اتنا پکائیں کہ اُبال آجائے۔
اب آنچ ہلکی کرکے نمک ڈال کر مکس کریں اور سرکریں۔



دیپ فرائیڈ قٹلس



:اجزاء
ٹن ایک کلو (کیوبز اور ہڈی کے بغیر
نمک حسب ذائقہ
لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
سرکہ چار کھانے کے چمچ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
اجوائن دو چائے کے چمچ
(پیاز دو عدد (کیوبز میں کٹی ہوئی
(شملہ مرچ دو عدد (کیوبز میں کٹی ہوئی
(ٹماٹر دو عدد (کیوبز میں کٹا ہوا
باربی کیو اسٹکس حسب ضرورت

:بنانے کا طریقہ

ایک پیالے میں نمک، لہسن کا پیسٹ، زیتون کا تیل، سرکہ، کُٹی کالی مرچ، اجوائن، گوشت کے کیوبز، پیاز، شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرکے دو سے تین گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔
اب سیخوں یا حسب ضرورت بارنی کیو اسٹکس پر پہلے گوشت کا کیوب، پھر سبزیاں، پھر گوشت کے کیوبز اور پھر سبزیاں لگائیں۔
اب چاہیں تو سیخوں کو کوئلوں پر سینک لیں یا اوون میں بیک کر لیں یا فرائی کرکے کوئلے کو دھواں دے دیں۔
انہیں اتنا پکائیں کہ سبزیاں تیار ہو جائیں اور گوشت باہر سے براؤن اور اندر سے گلابی سا رہے۔

گرم گرم سرو کریں۔

زعفرانی فالودہ 



:اجزاء 
دودھ ایک تہائی لیٹر
کنڈینسڈ ملک چار کھانے کے چمچ
برف حسب ضرورت
(سویاں ایک کپ (ابلی ہوئی
ونیلا آئس کریم چار اسکوپ
تخم مالنگا دو کھانے کے چمچ
بادام، پستے سلائس حسب ضرورت
زعفرانی شربت حسب ضرورت
:زعفرانی شربت کےلئے
چینی آدھا کپ
پانی ایک چوتھائی کپ
زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ
زعفران ایسنس ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کیوڑا آدھا چائے کا چمچ
پیلا رنگ دو قطرے

:بنانے کا طریقہ

زعفرانی شربت کے لیے: ایک پین میں چینی، پانی، زعفران، زعفران ایسنس، کیوڑا اور پیلا رنگ ڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہو جائے۔
فالودہ کے لیے: ایک پیالے میں دودھ اور کنڈینسڈ ملک کو مکس کرکے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
پھر ایک گلاس میں برف ڈال کر اس پر اُبلی فالودہ سویاں، ونیلا آئس کریم، دودھ اور تخم مالنگا ڈال دیں۔
اوپر سے زعفرانی شربت اور بادام، پستے سلائس ڈال کر ٹھنڈا سرو کریں۔


































No comments: