فضائل ماہ رمضان مبارک ۔۔۔
حضرت رسول خدا ﷺ ارشاد فرماتے ہیں ماہ رمضان المبارک بڑا ہی بابرکت اور فضیلت اور صبر و شکر والا مہینہ ہے ، اس مہینے کی عبادت کا ثواب 70 ددرجہ عطا ہوگا۔۔
اس ماہ مبارک کو تین حصوں میں تقصیم کیا گیا ہے۔
پہلے دس دن 1 روضے سے 10 روضے تک، یعنی پہلا عشرہ: عشرہ رحمت کہلاتا ہے
اس کے بعد دس دن 11روضے سے 20 روضے تک، دوسرا عشرہ: عشرہ مغفرت کہلاتا ہے
آخری دس دن 21 روضے سے 30/29 روضے تک ، تیسرا عشرہ: عشرہ نجات کہلاتا ہے۔۔۔
اس ماہ مبارک میں قرآن مجید کا نزول ہوا ہے، اس ماہ کے پورے روضے تمام مسلمانوں پر فرض کیے گئے ہیں۔
اس ماہ مبارک میں نماز تہجد کی بہت ففضیلت ہے۔
اس ماہ مبارک میں بہت زیادہ عبادت کریں ، اپنے رب کو راضی کریں، دعائیں مانگیں کیونکہ اس ماہ میں کوئی بھی دعا رد نہیں ہوتی۔
پیارے نبی ﷺ اور آل۔محمد پر زیادہ سے زیادہ درود بھیجیں کیونکہ یہ ایک افضل عبادت ہے۔
اس ماہ مبارک میں کم از کم ایک قرآن پاک مکمل کریں اور اپنے مرحومین کو حدیہ پیش کریں تاکہ وہ آپ کے حق میں دعائیں کریں۔۔۔
سب کو معاف کریں کیونکہ اللہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔۔
زکوٰۃ ادا کریں اور سب کی مدد کریں۔۔۔
No comments:
Post a Comment