آج افطار کریں مزیدار ریسپیکےسات۔۔۔۔
دہی کڑہی۔۔
:اجزاء
دہی سات سو پچاس گرام
چینی ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چنے کا آٹا دو کھانے کے چمچ
(ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿باریک کٹا ہوا
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
رائی دانہ ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
(ہری مرچ تین عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
کڑی پتے چھ سے آٹھ عدد
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
:بنانے کا طریقہ
ایک بلینڈر میں دہی، چینی، ادرک لہسن کا پیسٹ، چنے کا آٹا، ہرا دھنیا، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے رائی دانہ، زیرہ، ہری مرچ اور کڑی پتے ڈال کر فرائی کرلیں۔
پھر دہی کا مکسچر ڈال کر اتنا پکائیں کہ اُبال آجائے۔
اب آنچ ہلکی کرکے نمک ڈال کر مکس کریں اور سرکریں۔


