Search This Blog

Friday 2 June 2017

شیطان کے روپ ہزار

شیطان کے روپ ہزار

رمضان مبارک کی آمد پہلی سہری رات سے ہی ہہت منصوبہ بنا رکھے تھے دل میں اس ماہ رمضان میں بہت عبادت کرنی ہے دعائیں مانگنی ہیں اپنے پیارے رب سے
 دل میں بہت سی باتیں رکھ کہ رات کو سوگئے بس ۲:۳۰ اٹھ کے نماز شب اور پھر سہری پھر نماز فجر اور تلاوت قرآن مجید پہلا روضہ اتوار ہے چھٹی ہے.سوچ سوچ کہ نیند آگئی
۲:۰۰ بجے آنکھ کھل گئی وضو کیا نماز کیلئے کھڑی ہوئی تو بجلی چلی گئی گرمی کی شدت پسینے پورے جسم پہ آگئے نماز شب ختم کی دعا کی.پھر سہری اور فجر ادا کی تب تک بجلی کا کوئی پتہ نہیں تھا گرمی کی وجہ سے قرآن پاک کی تلاوت بھی رہ گئی. بس اسی حال میں لیٹ گئی  دیکھتے دیکھتے صبح کے ۷:۳۰ پہ بجلی آئی تو سکون کا سانس لیا کہ چلو اتنی زیادہ گئی اب دوبارہ نہیں جائے گی. یہ خوشی بھی ایک گھنٹے کی تھی جی ہاں ۸:۳۰ تک پھر وہی مصیبت اب کی بار پھر ۵ گھنٹے کے لئے غائب اس پہلی سہری سے لیکر آج چھٹے روضے تک یہی حالت رہی. مشااللہ سے اس  بابرکت مہینے میں صبر کرنا کے-الیکٹرک والوں نے سکھا دیا.
 یہ تو بات ہوئی روشنیوں کے شہر کراچی کی ملک کے باقی شہروں کے حالات کچھ مختلف نہیں ہیں یا کہا جائے تو شاید اس سے بھی بدتر ہیں.
اس قدر طویل لوڈشیڈنگ کی آخر وجہ کیا ہے. حکام کہ رہے بجلی فراہم کرنے والے, بجلی والے کہ رہےحکومت,  ہمیں اتنی بجلی نہیں مل رہی, لوڈ زیادہ ہے 
اب بات کی جائے حکام کی تو ہر نئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے کئی واعدے کئی داعوے ہوتے ہیں اور وہ واعدہ کتنے پورے ہوتے ہیں ہم سے زیادہ کون جانتا ہے. اس دفعہ ماہ رمضان المبارک سے کچھ دن پہلے جناب عابد شیر علی صاحب کا یہ بیان تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی وہ بھی کتنا پورا ہوا اب نظر آرہا ہے
 عام دنوں میں جہاں ۴ اور ۶ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی وہاں اب دورانیہ بڑھ کہ ۱۸ اور ۲۰ گھنٹے تک آ پہنچا ہے.اگر باہر کے غیر مسلم ممالک میں دیکھا جائے تو وہاں بھی رمضان المبارک کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور یہ ہے ہمارا پیارا پاکستان صاف لفظوں میں کہا جائے برما, فلسطین,  بھارت اور دیگر ممالک جہاں مسلمانوں پہ مظالم ہوتے ہیں پاکستان بھی ان سے الگ نہیں.  آج ماہ رمضان کا چھٹا روضہ ہے اور ماشااللہ سے پوری رات بجلی غائب نماز فجر جب ادا کرنے لگی تو دل میں خیال آیا  شیطان بھی کس کس روپ میں اپنی موجودگی ظاہر کر رہا ہے. اللہ پاک پیارے پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے.  آمین

No comments: