Search This Blog

Friday, 2 June 2017

شیطان کے روپ ہزار

شیطان کے روپ ہزار

رمضان مبارک کی آمد پہلی سہری رات سے ہی ہہت منصوبہ بنا رکھے تھے دل میں اس ماہ رمضان میں بہت عبادت کرنی ہے دعائیں مانگنی ہیں اپنے پیارے رب سے
 دل میں بہت سی باتیں رکھ کہ رات کو سوگئے بس ۲:۳۰ اٹھ کے نماز شب اور پھر سہری پھر نماز فجر اور تلاوت قرآن مجید پہلا روضہ اتوار ہے چھٹی ہے.سوچ سوچ کہ نیند آگئی
۲:۰۰ بجے آنکھ کھل گئی وضو کیا نماز کیلئے کھڑی ہوئی تو بجلی چلی گئی گرمی کی شدت پسینے پورے جسم پہ آگئے نماز شب ختم کی دعا کی.پھر سہری اور فجر ادا کی تب تک بجلی کا کوئی پتہ نہیں تھا گرمی کی وجہ سے قرآن پاک کی تلاوت بھی رہ گئی. بس اسی حال میں لیٹ گئی  دیکھتے دیکھتے صبح کے ۷:۳۰ پہ بجلی آئی تو سکون کا سانس لیا کہ چلو اتنی زیادہ گئی اب دوبارہ نہیں جائے گی. یہ خوشی بھی ایک گھنٹے کی تھی جی ہاں ۸:۳۰ تک پھر وہی مصیبت اب کی بار پھر ۵ گھنٹے کے لئے غائب اس پہلی سہری سے لیکر آج چھٹے روضے تک یہی حالت رہی. مشااللہ سے اس  بابرکت مہینے میں صبر کرنا کے-الیکٹرک والوں نے سکھا دیا.
 یہ تو بات ہوئی روشنیوں کے شہر کراچی کی ملک کے باقی شہروں کے حالات کچھ مختلف نہیں ہیں یا کہا جائے تو شاید اس سے بھی بدتر ہیں.
اس قدر طویل لوڈشیڈنگ کی آخر وجہ کیا ہے. حکام کہ رہے بجلی فراہم کرنے والے, بجلی والے کہ رہےحکومت,  ہمیں اتنی بجلی نہیں مل رہی, لوڈ زیادہ ہے 
اب بات کی جائے حکام کی تو ہر نئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے کئی واعدے کئی داعوے ہوتے ہیں اور وہ واعدہ کتنے پورے ہوتے ہیں ہم سے زیادہ کون جانتا ہے. اس دفعہ ماہ رمضان المبارک سے کچھ دن پہلے جناب عابد شیر علی صاحب کا یہ بیان تھا کہ ماہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی وہ بھی کتنا پورا ہوا اب نظر آرہا ہے
 عام دنوں میں جہاں ۴ اور ۶ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی وہاں اب دورانیہ بڑھ کہ ۱۸ اور ۲۰ گھنٹے تک آ پہنچا ہے.اگر باہر کے غیر مسلم ممالک میں دیکھا جائے تو وہاں بھی رمضان المبارک کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور یہ ہے ہمارا پیارا پاکستان صاف لفظوں میں کہا جائے برما, فلسطین,  بھارت اور دیگر ممالک جہاں مسلمانوں پہ مظالم ہوتے ہیں پاکستان بھی ان سے الگ نہیں.  آج ماہ رمضان کا چھٹا روضہ ہے اور ماشااللہ سے پوری رات بجلی غائب نماز فجر جب ادا کرنے لگی تو دل میں خیال آیا  شیطان بھی کس کس روپ میں اپنی موجودگی ظاہر کر رہا ہے. اللہ پاک پیارے پاکستان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے.  آمین

Wednesday, 31 May 2017

لوگ کیا کہیں گیں

لوگ کیا کہیں گیں

بڑی دھوم دھام سے آج ماہم کی شادی ہوگئی جس کا اس کے والدین کو کب سے انتظار تھا خیر سے اس کی رخصتی بھی ہوگئی. 
 سب رشتدار , مہمان وغیرہ بس یہی سوچ رہے تھے کہ ماہم کے والدین اب مطمئن ہیں کیونکہ ان کی بیٹی اب اپنے گھر کی ہوگئی,  بظاہر ایسا ہی دِکھ رہا تھا..
 پر کیا واقعی ایسا تھا? کیا سچ میں ماہم کے والدین مطمئن تھے یا بس اک سمجھوتہ تھا قسمت سے جس کی وجہ سے مجبور ہوکر انھوں نے ایک طلاق یافتہ شخص سے شادی کردی,وہ ہنسی دِکھاوا تھی اندر سے وہ بہت پریشان تھے.پر کیوں? وجہ کیا? 
 وجہ حالات تھے,!! وہ حالات جو لڑکی کے بالغ ہونے کے بعد شادی تک اسے برداشت کرنے ہوتے ہیں, وہ تعنے, وہ لوگوں کی نظریں جو اسے سکون سے جینے نہیں دیتی ..پھر ہوتا یوں ہے بیچارے لڑکی کے والدین اس قدر ڈپریشن میں آجاتے ہیں اور ہر طرح کی کوشش کرتے ہیں تاکہ ان کی بیٹی اک اچھی جگہ اپنے گھر کی ہوجائے.. پر ہوتا اس سے مختلف ہے.. جیسا ماہم کے ساتھ ہوا ,شادی کومشکل سے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا کہ زہنی اور جسمانی تشدد شروع جو چلتے چلتے بالا آخر چھ مہینے تک آ پہنچا,ہر روز جانوروں سے بدتر سلوک,زہنی دباؤ مطلب اک نا ختم ہونے والا سلسلہ,اک انسان وہ بھی اک عورت برداشت کرے تو آخر کتنا, آخر چھ مہینے کے بعد حد سے زیادہ زیادتیاں برداشت کرنے کے بعد ماہم کے والدین اسے گھر واپس لے آئے... 
لو جی اب ایک نئی پریشانی نئی الجھن  لوگ کیا کہیں گیں لوگوں کو اب کیا کہیں گیں !!!

مطلب صاف کہ لڑکی کنواری ہو تب بھی لڑکی کا قصور,لڑکی پر سچ میں تشدد ہو تب بھی لڑکی کا قصور, واپس آجائے تب بھی لڑکی کا قصور...
 اور یہ سب کے لیے نہیں کچھ تو لڑکیاں چلا چلا کر کہ رہی ہوتی ہیں کہ ہم پے یہ ظلم ہوا وہ ظلم ہوا میرے سسرال والے اتنے ظالم وغیرہ.. میری سمجھ نہیں آتی کہ یہ اتنی مظلوم لڑکیاں ان میں اتنی ہمت کہاں سے آتی ہے چلانے کی, اصل میں دیکھا جائے تو مظالم کا شکار لڑکیاں تو بیچاری اس قدر سہمی ہوتی,زہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہیں کہ وہ تو ٹھیک سے بول  بھی نہیں پاتی اور لوگوں کے ان گنت سوال سن کہ کئی بار ان کی بھیگھی ہوئی آنکھیں جھک جاتی ہیں اور لب خاموش ہوجاتے ہیں..
 تب لوگ کہتے ہیں کہ قصور تو ہے اسکا بھی ہے... واہ رے ہمارا معاشرہ واہ.... جو بناوٹی جھوٹ کو سچ اور سچے سچ کو ہمیشہ جھوٹ سمجھتے ہیں...  میرا مقصد اس تحریر کا صرف یہ ہے کہ لوگوں سچ کو پہچانو, سچ کا ساتھ دو 
ورنہ آج ماہم ہے تو کل آپ کی بیٹی ہوگ
تب آپ بھی اسی مقام پہ ہونگے..
 خدارا سچ کو سمجھو سچ کا ساتھ  دو,ان بھیڑیوں کو بے نقاب کرو جو شادی کے نام پہ کسی کے جگر کا ٹکڑا لے جا کہ اس کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کرتے ہیں, اور وہ لڑکی اس سوچ سے گھٹ رہی ہوتی ہے کبھی ماں باپ کی عزت بچا رہی ہوتی ہے تو کبھی خود کی عزت,کبھی ماں باپ کی صحت کی خاطر گھٹ رہی ہوتی ہیں, کبھی یہ سوچ کے لوگ کیا کہیں گے, ان لوگوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز  نہیں, ایسے لوگ ہیں اب بھی, جن کو ہماری مثبت سوچ و رویہ ختم کر سکتا ہے..
آخر میں بس یہی کہنا ہے یہ کوئی من گھڑت کہانی نہیں ایک حقیقت ہے,ذرا اپنے آس پاس نظر گھما کہ دیکھیں.. اللہ پاک سب بچیوں کے نصیب اچھے کرے آمین..
طلبگار دعا: سیدہ ام لیلا رضوی

Monday, 8 May 2017

Rohri Moharram

Bagh E Fidak Gumba kevra


Azadari is performed many cities of pakistan, including rohri.
It is so much azadari in the month of moharam,
In Which tazia of karballa is very famous, every day tazia are taken , from the first to tenth, List of tazia are as follows:

  1. Taboot E janab E Aun bin Ali as brother of mola Abbas as
  2. Taboot E janab Habib ibn Mazahir
  3. Taboot E janab Zuhair bin Qais
  4. Bagh E Fidak Gumba kevra
  5. Mor Shah ja Jhandha
  6.  Baglo
  7. Mir jo rozo & Boolar shah ji badami
  8. Maseet jo matam & Karballa(Shama gul)
  9.  Karballa with Baglo & Phirro
  10.  Karballa with Baglo & Phirro

 4th moharam the night of 5th tazia is raised named bagh E fidak gumbakevra This tazia continues from 200 years
Our grandfather Syed Nawab Shah had started when he was death,  his son Syed Imam Ali shah continued.
Now Syed israr hussain shah & his younger brother Syed Iftakhar hussain shah can hold.
Bagh E fidak is a garden of Hazrat Muhammad PBUH & Aall E Mohammad PBUH